ابنا: شام کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چورکین نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو بے فائدہ اور غیر مؤثر قراردیا ہے۔ روسی نمائندے نے شام حکومت مخالفین پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مخالفین کو قومی مذاکرات میں شرکت کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کی سرپرتی ترک کردینی چاہیے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ روس شام میں جاری اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کل شام کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔.............
/169